پولیس ٹریننگ کالج کی دیوار بلند کرنے کے احکامات پر عمل نہ ہوسکا

October 25, 2016

آئی جی بلوچستان نے پولیس ٹریننگ کالج کی دیوار بلند کرنے کا مطالبہ کیا جسے وزیراعلیٰ ثنا اللہ زہری نے فوری طور پر منظور کرلیا لیکن ان کے احکامات پر عمل نہ ہوسکا ۔

6ستمبر کو آئی جی بلوچستان نے پولیس ٹریننگ کالج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں کالج کی بیرونی دیوار دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسی تقریب کے دوران دیوار کی تعمیر سمیت آئی جی بلوچستان کے چاروں مطالبات کی فوری منظوری دیدی تھی ،جس پر عمل نہ ہوسکا ۔

گزشتہ رات دہشت گردوں کے حملے میں 59اہلکار شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔