کینیڈا میں فوڈ کین سے بنے مجسمے

October 26, 2016

کینیڈا میں باصلاحیت فنکاروں نے ناکارہ فوڈ کین کو استعمال کرتے ہوئے منفرد اور عظیم الشان دیو ہیکل مجسمے بنا کر سب کو حیران کردیا ہے۔

ان مجسموں کی تیار ی میں ہزا روں کی تعداد میں فوڈ کینز استعمال کئے گئے ہیں جومختلف کمپنیز کی جانب سے عطیہ کردہ ہیں۔

آرٹ گیلری میں منعقد کئے جانے والے اس منفرد مقابلے میں21ٹیموں نے حصہ لیا اور فوڈ کینز کے ذریعے دلکش اورحیران کن مجسمے تیار کرکے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کردیا ۔