کراچی: تین تلوار پر فائرنگ، سکیورٹی گارڈ جاں بحق

October 27, 2016

کراچی کے علاقے تین تلوار پر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ ممکنہ طور پر خود کشی کا ہے۔

تین تلوار کے قریب ایک شخص کی گولی لگی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اکرم کے نام سے ہوئی، جو کہ قریب ہی واقعہ ایک گھر میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کررہا تھا۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ خود کشی کا ہوسکتا ہے۔ گارڈ کو گولی کنپٹی پر رکھ ماری گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈ کے ایک ہاتھ میں نشے کی بدبو بھی تھی، جبکہ واقعہ کے بعد گارڈ کا پسٹل جائے وقوعہ پر ہی موجود تھا۔