کنڑ ڈرون حملے میں تین القاعدہ رہنما مارے گئے،افغانستان

October 27, 2016

افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس نے کنڑ ڈرون حملے میں القاعدہ کے 3 رہنماؤں کے مارے جانے کی تصدیق کردی، گذشتہ روز پنٹاگون نے امریکی کارروائی میں دو القاعدہ رہنماؤں کے مارے جانے کی اطلاع دی تھی۔

افغان خفیہ ایجنسی کے مطابق القاعدہ شمالی افغانستان کے امیر فاروق القحطانی اور ان کا نائب بلال العتابی اپنے ایک ساتھی کنڑ صوبے میں کیے گئے ڈرون حملے میں مارے گئے۔ڈرون حملہ اتحادی افواج نے افغان خفیہ ایجنسی کے تعاون سے کیا تھا۔

گذشتہ روز امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے ترجمان پیٹر کوک نے ڈرون حملے میں دو القاعدہ کمانڈروں کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی، دونوں کمانڈر شمالی افغانستان میں القاعدہ کو متحرک اوراسکے محفوظ ٹھکانے دوبارہ فعال کرنے میں مصروف تھے۔