تحریک انصاف کے کنونشن میں کارکنوں پرپولیس تشدد قابل مذمت ہے،ضیا عباس

October 28, 2016

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست دان اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے اسلام آ باد میں تحریک انصاف کے کنونشن پر پولیس تشدد کی سخت مذمت کی ہے، انہوںنے کہا کہ نواز شریف حکومت نے بے گناہ سیاسی کار کنوں پر پولیس کارروائی سے جمہوریت پر خود کش حملہ کیا ہے جس سے ملک میں جمہوری نظام کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیاسی دور میں ہر شخص کو آ زادی رائے اور احتجاج کا حق حاصل ہے مگر موجودہ حکومت اسے سلب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔