عمران خان جمہوری لیڈر نہیں ہیں، حاجی امین لاکھو

October 28, 2016

ٹنڈومحمدخان(نامہ نگار) پیپلزپارٹی کےسابقہ رکن سندھ اسمبلی حاجی امین لاکھو نے کہا ہے کہ عمران خان جمہوری لیڈر نہیں ہیں اپنی ذات کے لئے پورے ملک کی معیشت کو داؤ پر لگانے کی باربار کوشش کرتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے ہمارے لیڈر پر انگلی اٹھانے سے پہلے انکی جمہوریت کے لے دی جانے والی قرباینوں کو یاد رکھے یہ بات انہوں نے لاکھو ہاؤس ٹنڈومحمدخان میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں عمران خان کی جانب سے اپنے قائدکے خلاف غلط الفاظ کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہبھٹو کے جیالے اگر میدان میں نکل آئے تو پی ٹی آئی کی قیادت کو بھاگنے کا راستہبھی نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست ،احتجاج ،دھرنا دینا سب سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہےاور جمہوریت کو نقصان پہچانا غیرجمہوری عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جوجمہوریت ہے اس کا سہرا شہید بےنظیر بھٹو کو جاتا ہے۔ انہوں نے جمہوریت کی بقاء کے لئے قربانی دی۔ اس موقع پر علی غلام جلالانی،ارشاد میمن،معشوق بھٹی میرحسن ملاح اور دیگر بھی موجود تھے۔