لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا جگہ جگہ احتجاج

October 28, 2016

راولپنڈی واقعہ کے خلاف لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے جگہ جگہ احتجاج کیا۔ ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں۔

تحریک انصاف کے کارکنوں نے راولپنڈی واقعہ کے خلاف لاہور کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے مین بلیوارڈ گلبرگ، لالک جان چوک ڈیفنس ،مال روڈ انڈر پاس، بند روڈ اور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔

انہوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔