بھارت میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ، امریکیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

November 01, 2016

امریکی سفارتخانے نے بھارت میں دہشت گرد حملوں کے خطرے کے پیش نظر امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی سفارتخانے سے جاری بیان میں داعش کی طرف سے حملوں کا خطرہ بیان کیا گیا ہے، امریکی سفارتخانے کے مطابق داعش سیاحتی مقامات پر دہشتگرد حملے کرسکتی ہے،جس کے بعد امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔