نوشہرو فیروز: شراب خانو ں پر پابندی کا خاتمہ،سیکڑوں خریدار جمع

December 02, 2016

نوشہروفیروز(نامہ نگار)شراب خانوںپر پابندی ختم ہونے کے بعد سیکڑوں کی تعداد میںشرابی دکانوں پر پہنچ گئےاورشراب اقلیتوں کو دینے کے بجائے کھلے عام مسلمانوں کو بلیک میں دی جارہی ہے۔ وائين شاپ پر نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے شراب نوشی کرنے والوں کی عید ہوگئی ہے ۔ جب کہ شراب خانے کھلنے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ شراب کی کھلے عام فروخت سے علاقے میں بچوں پر برا اثر پڑ رہا ہے۔