مقدمے کی سیشن کورٹ منتقلی سے متعلق آفاق احمد کی درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس

December 02, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے مقدمے کی سیشن کورٹ منتقلی سے متعلق مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل کو 8دسمبر کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے خلاف خلاف واٹربورڈ کے ملازم جمیل بلوچ کو2001 میں اغواکا مقدمہ اے ٹی سی میں زیر سماعت ہے اور مذکورہ کیس سیشن کیس ہے ،لہذا اس کو سیشن کورٹ میں منتقل کیا جائے ۔ واضح رہے کہ مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد و دیگر کے خلاف تھانہ کورنگی میں واٹربورڈ کے ملازم جمیل بلوچ کے اغواکا مقدمہ درج ہے ۔