نگروٹہ حملہ بھارتی وزراء کے پاکستان مخالف بیانات کا نتیجہ ہے،عمر عبداللہ

December 02, 2016

سرینگر(جنگ نیوز)سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ نگروٹہ حملہ بھارتی وزراء کے پاکستان مخالف بیانات کا نتیجہ ہے،گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے کہا کہ بھارتی وزراء کے تسلسل سے آنیوالے بیانات پاکستان کو ریاست میں حملے کرانے کیلئے اشتعال دلاتے ہیں۔