پنجاب: ایک ہزارکلوگرام بیمار مرغیاں تلف

December 02, 2016

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہورمیں چھاپے کے دوران ایک ہزار کلو گرام بیمار مرغیاں برآمدکرکے تلف کردیں۔

لاہورمیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کرکے ٹولنٹن مارکیٹ میں راولپنڈی سے لاہور لائی جانے والی ایک ہزار کلو گرام کی مردار اور بیمار مرغیاں قبضہ میں لے کر تلف کر دیں۔ موقع سے 2افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیاہے۔