مقبوضہ کشمیر:بھارتی مظالم کیخلاف مظاہروں کااعلان

December 02, 2016

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نئے احتجاجی مظاہروں کااعلان کردیا گیا،حریت کانفرنس کی اپیل پر آج آزادی اجتماع اور مارچ کیا جائے گا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس نے بھارتی مظالم کے خلاف نئے احتجاجی مظاہروں میں 8 دسمبر تک توسیع کردی ہے ۔ پورے ہفتے احتجاجی مارچ،آزادی اجتماعات اور خواتین کے اجتماعات ہوں گے ۔

گزشتہ ماہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان سمیت 24 کشمیری جاں بحق اور 352 زخمی ہوگئے ۔اس دوران حریت رہنماؤں سمیت 202 کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔