واصف ناگی

December 04, 2016

میں اس سے پہلے بھی اپنے بیشتر کالموں میں صحت کے حوالے سے حکومت کی بنائی گئی پالیسیوں کا ذکر کرتا رہا ہوں ۔موجودہ پالیسیوں کی وجہ سے لوگ طبی سہولتوں سے مستفید نہیں ہو رہے۔غریب آدمی کو جب تک علاج معالجے کی بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی جائیں گی اُس وقت تک حکومتی پالیسیوں کا کوئی فائدہ نہیں۔حکومت تمام اسپتالوں میں سستے علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک سیکشن بنائے۔