سائنسدانوں کا بہت بڑی کہکشاں دریافت کرنے کا دعویٰ

December 04, 2016

نئی دہلی(جنگ نیوز)سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آسٹریلیا اورامریکا میں ریڈیو ٹیلی اسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے سردگیس کے کائناتی بحر میں بہت بڑے کہکشائیں دریافت کرلی ہیں۔سائنس نامی جریدے میں شائع ہونے والے اس تحقیقی مطالعے میں ان سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کاربن مونوآکسائیڈ کے حساس مشاہدات کا استعمال کرتے ہوئے ہم دکھاتے ہیں کہ ’’اسپائیڈرویب‘‘مکڑی کا جالا،نامی کہکشاں ،ایک بہت بڑی کہکشاں دورفاصلے پر’’کہکشائوں کاجھرمٹ،سالماتی (مالیکیولر)گیسوں کے ایک بڑے ذخیرے سے بن رہی ہے۔