پرامن تعلیمی ماحول کیلئے جدوجہد جاری رہے گی‘پشتون ایس ایف

December 04, 2016

کوئٹہ (آئی این پی ) پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین شہباز ایسوٹ اور صویت خان اچکزئی نے کہاہے کہ پشتون طلباء کی نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے طلباء کے حقوق ،تعلیمی اداروں میں پرامن تعلیمی ماحول کے قیام کیلئے کوشاں ہیں جس کی پاداش میں پی ایس ایف کے ساتھیوں نے جانوں کے نذرانے تک دئیےاس موقع پرزیارت کالج کے صدر قاہر خان ،جنرل سیکرٹری عصمت اللہ ،سنجاوی کالج کے صدر عجب خان ،جنرل سیکرٹری خالق داد ،ہرنائی کالج کے صدر نجب ترین ،جنرل سیکرٹری عصمت ترین منتخب ہوئے عبدالباقی ترین ،رشید میانی ،ہدایت اللہ کاکڑ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔