شوکت ميرز يو يف ازبکستان کے نئے صدر منتخب

December 06, 2016

سابق وزیراعظم اور عبوری صدر شوکت ميرزيويف ازبکستان کے نئے صدر منتخب ہوگئے، صدر شوکت نے 88 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

ازبکستان کے مرکزی الیکشن کمیشن نے صدر شوکت مرزیویف کی کامیابی کا اعلان کیا، صدر پانچ سال تک ازبکستان کی صدارت کریں گے۔

ازبکستان میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے گذشتہ روز ووٹنگ ہوئی تھی، سابق صدر اسلام کریموف علالت کے باعث 27 ستمبر کو انتقال کرگئے تھے ۔