برائی کو برائی سمجھیں

January 11, 2017

پاکستان کو آزاد ہوئے70 سال ہو گئے ہیں مگر ہماری سوچ آج بھی غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے۔ مغرب کی تقلید میں ہم اتنے اندھے ہو گئے ہیں کہ اپنی آزادی کا اصل مقصد تک بھول چکے ہیں۔ لا الٰہ الا اللہ کی بنیاد پر بننے والے ملک کو جسے امن کا گہوارہ ہونا چاہئے تھا وہ دہشت گردی، رشوت، کرپشن، قتل وغارت، لوٹ مار، چوری چکاری اور ناجانے کون کون سی برایئوں کی آماجگاہ بن چکاہے۔ یہ ملک ہمارا ہے ہم اس ملک کے معمار ہیں اور اس حیثیت سے ہم سب مل کر اپنے فرائض انجام دیں، برائی سے بچیں اور نوجوان نسل کو برائیوں کے منفی نتائج سے آگاہ کریں اور انہیں برائیوں سے بچنے کی تلقین کریں۔ برائی کو برائی سمجھیں اور اس سے اجتناب کریں گے تو ہمارا ملک حقیقی ترقی کرے گا۔
(عمارہ اطہر)
amara.athargmail.com