ویانا : اوپیک کا آئندہ اجلاس 20جنوری کو ہوگا

January 13, 2017

تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا آئندہ اجلاس 20جنوری کو ویانا میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں ایک بار پھر پیداواری کوٹے میں کمی لانے کے اقدامات پرغور کیا جا سکتا ہے تاکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں کو سہارا مل سکے تاہم متحدہ عرب امارات کے وزیر تیل سہیل المزروہی نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں تیل کی پیداوار میں کمی لانے کا کوئی امکان نظر نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنی پیداواری صلاحیت بدستور برقرار رکھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات 2018ءتک اپنی پیداواری صلاحیت 3اعشاریہ5ملین بیرل یومیہ تک لانے کا خواہاں ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت مارکیٹ میں خلیجی تیل کی اوسط قیمت 52ڈالر فی بیرل ہے ۔