عمران خان نے اب تک شواہد پیش نہیں کئے،مریم اورنگزیب

January 13, 2017

وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا کہ عمران خان نے عدالت میں اب تک شواہد کے طور پر کاغذ کا ایک ٹکڑا بھی پیش نہیں کیا۔

پاناما کیس کی سماعت کے بعد مسلم لیگ ن کی رہنما نے میڈیا سے گفتگو میںکہا کہ عمران جھوٹ اور احتجاجی سیاست سے عدالت میں کیس نہیں جیت سکتے۔

مریم اورنگ زیب نے مزید کہا کہ خان صاحب آج پھر مریم نواز کے نام کو بار بار دہراتے رہے، جھوٹےبیانات پروزیراعظم کیا کسی رکن کو بھی نا اہل قرار نہیں دیا جا سکتا، عمران خان کو اینٹی کرپشن کے الف کا بھی نہیں پتا ۔