ٹی ٹوئنٹی کو ڈومیسٹک تک محدود کر دینا چاہیے، مکی آرتھر

January 14, 2017

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ ٹی ٹوئینٹی کرکٹ کو ڈومیسٹک ایونٹس تک محدود کر دینا چاہیے۔

پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آسٹریلیا میں غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہت بڑا فین نہیں ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو تین سال میں ایک بار کھیلا جاتا ہے،اصل کرکٹ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ہی ہے۔