ویڈیو گیم ’ہیلو وارز 2‘کانیاٹریلر جاری

January 15, 2017

مار دھاڑ کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ایکشن سے بھرپورویڈیو گیم ہیلو وارز 2کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایت کار الیسٹئر ہوپ کی ڈائریکشن میں بننے والا یہ ویڈیو گیم اگلی نسل کی ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے بنا یا گیا ہے ،جس میں کردار نت نئے جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دکھائی دیںگے۔

مائیکرو سافٹ اسٹوڈیوز کی پروڈکشن میں بننے والا یہ ویڈیو گیم 21فروری کوایکس باکس ون اور مائیکروسافٹ ونڈوز پر ریلیز کیا جائے گا۔