پیپلزپارٹی کا اگلے جنوبی پنجاب میں بڑے جلسے کرنے کا فیصلہ‘پہلا جلسہ فروری کے وسط میں ہوگا

January 16, 2017

ملتان(آئی این پی)پیپلزپارٹی نے اگلے ماہ فروری میں جنوبی پنجاب میں بڑے عوامی جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔پہلا جلسہ ملتان میں فروری کے وسط میں ہوگاجس سے بلاول بھٹوزرداری خطاب کریں گے۔بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو جلسوں اور ریلیوں کیلئے تجاویز دے دیں ۔جنوبی پنجاب میں جلسوں کا شیڈول کے اعلان چئیرمین بلاول بھٹو زرداری 17جنوری کو لاہورکے اجلاس میں کریں گے ۔پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگرشہروں میں منعقدہ عوامی جلسوں میں اہم سیاسی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔