آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاراچنارکا دورہ

January 22, 2017

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاراچنارکا دورہ کیا اور ایجنسی ہیڈ کوارٹراسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔پارا چنار دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 7 افراد کو حراست میںلے لیا گیا۔

پاراچنار میں گزشتہ روز دھماکے کی تحقیقات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی شاہد علی خان نے بتایا ہےکہ پارا چنار میں گزشتہ روز دھماکے کے بعد مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیاہے،انہیںنامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے اور ان سے تحقیقات جاری ہے۔

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق جائے حادثہ سے ملنے والے جسمانی اعضا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھجوا دیےہیں ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاراچنارکا دورہ کیا اور ایجنسی ہیڈ کوارٹراسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

گزشتہ روز پارا چنار کی سبزی منڈی میں ریموٹ کنٹرول دھماکےمیں 25افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے 33 افراد کا ایجنسی ہیڈکوارٹرمیں علاج جاری ہے۔ 21 زخمی پشاور کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔پاراچنار میں تمام مارکیٹیں اور بازار بند ہیں ۔