ڈاکٹر اجمل جامعہ کراچی کے وائس چانسلر مقرر

January 23, 2017

حکومت سندھ نے ایک سال کی تاخیر کے بعد بالآخر جامعہ کراچی میں وائس چانسلر کا تقرر کردیا، قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے ڈاکٹر اجمل خان کو جامعہ کا وائس چانسلر مقررکیا ہے۔

ڈاکٹر اجمل اس سے قبل جامعہ کراچی کے شعبہ نباتیات کے پروفیسر تھے اور چار سال قبل ریٹائر ہوئے تھے، وہ کل اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔