روئے زمین کا سرد ترین گائوں

January 24, 2017

روس کا ایک گاؤں ایسا بھی ہے جسے دنیا کا سرد ترین گاؤں ہونے کا اعزاز حاصل ہے جہاں سردی اتنی ہوتی ہے کہ درجہ حرارت منفی 71 ڈگری تک گرجاتا ہے۔

روس کے اویمیکون Oymyakon نامی گاؤں کی آبادی صرف پانچ سو افراد پر مشتمل ہے، یہاں کڑکڑاتی سردی میں پارہ منفی اکیاون ڈگری سے اکہتر ڈگری تک جا پہنچتا ہے۔

دنیا کے سرد ترین گاوں میں موبائل اور گاڑیاں بھی چل نہیں پاتی،چلتی گاڑیاں رُک جائیں تو ان کا پھر سے چلنا انتہائی دشوار ہوتا ہے، پارہ گرنے سے موبائل سروسز بھی بند ہو جا تی ہیں۔