چین میں چاول چرا کر کھانے والا چور چوہا پکڑا گیا

January 24, 2017

چین میں چاول چرا کر کھانے والا چور چوہا پکڑا گیا،چین کے سوشل میڈیا پر منفرد چور کو پکڑنے کے بعد کی دو تصویریں جاری کی گئیں۔

چوہا ایک اسٹور سے چاول چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔جس کے بعد اسٹور کے اسٹاف نے چوہے کو پتلی رسیو ں سے باندھ کر لٹکا دیا ۔

چوہے کے جسم پر نوٹ لگادیا گیا جس میں چوہے کی جانب سے یہ لکھا گیا ہے کہ وہ آئندہ ایسا نہیں کرے گا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ تصویریں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔