پاکستانی کالعدم تنظیموں کی افغانستان میں موجودگی کا دعویٰ

January 25, 2017

افغان حکام نے پاکستان میں کالعدم قرار دی گئیں انتہا پسند تنظیموں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کا دعوی کیا ہے۔

افغان ریڈیو سے بات چیت میں صوبے زابل کے گورنر بسمہ اللہ افغانمل نے کہا ہے کہ دے چوپان،ارغنادب اور خاکے افغان کے علاقوں میں لشکر جھنگو ی العالمی اور داعش سمیت دیگر دہشت گر دتنظیموں کے ارکان موجود ہیں،لیکن ان کا کوئی مستقل ٹھکانہ نہیں۔

صوبے کے سینئر پولیس آفیسر کے مطابق زابل کے مختلف اضلاع میں دہشت گرد تنظیموں کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کی تعداد سیکڑوں میں ہے، ریڈیو نے انٹیلی جنس رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ خاکے افغان ضلع میں دہشت گرد تنظیموں کے ارکان کے سوسے زائد خاندان موجود ہیں۔

جبکہ دیگر اضلاع میں بھی بڑی تعداد میں دہشت گرد وں کی موجودگی کی اطلاع ہے۔