لاہور دھماکا:7 پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

February 14, 2017

لاہور دھماکے میں شہید ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت 7 اہل کاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

دھماکے میں شہید ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین کو کیولری گراؤنڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

نمازجنازہ میں چیئرمین سینیٹ ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اوروزیراعلیٰ شہبازشریف سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

گزشتہ روزلاہور میں دہشت گردی کے واقعہ پر فضا سوگوار ہے۔ کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند اور صوبہ بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔

شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں سیاسی و عسکری حکام ،کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل صادق علی اوروزیرقانون راناثنااللہ نےبھی شرکت کی۔