عمران خان،جہانگیرترین کی نااہلی کی درخواستوں پرسماعت

February 15, 2017

الیکشن کمیشن میں عمران خان اورجہانگیرترین کی نااہلی کی درخواستوں پرسماعت ن لیگ کے وکیل کی غیرحاضری کی وجہ سے نہ ہو سکی۔

الیکشن کمیشن میں اسپیکرقومی اسمبلی کے بھیجے گئے ریفرنسزپرسماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن نےکی ۔

عمران خان نے ن لیگی ارکان کی نااہلی کی درخواست پرجواب دائر کردیا ہے جبکہ جہانگیر ترین کے وکیل کی جانب سے نااہلی کی درخواست پرجواب جمع نہیں کرایا گیا ۔

الیکشن کمیشن نے ریفرنسز کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی ۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر فیصلہ سنایا جائے گا،اکرم شیخ آئندہ سماعت پرآئے تو ان کا موقف بھی سن لیں گے۔