سیہون دھماکے کے بعد پاک افغان طورخم سرحد بند

February 16, 2017

سیہون شریف کی درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد پاک افغان طورخم سرحد کو بند کردیا گیاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے بارڈرکو سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر غیر معینہ مدت کے لیے بند کیا گیا ہے۔