کرپشن کیس، چینی عدالت نے سابق سینئر جج کو عمر قید سنا دی

February 17, 2017

کراچی (رائٹرز) چینی عدالت نے کرپشن کیس میں سابق سینئر جج کو عمر قید سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم پیپلز کورٹ کے سابق نائب صدر شی شیائومنگ کیخلاف 2015سے کرپشن کیس کی تحقیقات جاری تھیں گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے انہیں 1996سے 2015کےدوران 16.78ملین ڈالرز رشوت لینے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی ہے، اطلاعات کے مطابق شی شائومنگ نے اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا جسکے باعث انہیں سزاموت کے بجائے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔