سرکاری و نجی سکولوں میں اسمبلی موخر ،سکیورٹی سخت کرنیکی ہدایت

February 20, 2017

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے حالیہ دہشت گردی کے پیش نظر ضلع میں اے پلس کیٹگری کے حامل سرکاری و نجی سکولوں میں اسمبلی کو فوری طور پر موخر کرنے کے ساتھ ساتھ انکے سربراہان کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سی ای او قاضی ظہور الحق کی زیرصدارت اجلاس میں سرکاری و نجی سکولوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ قاضی ظہور الحق نے خطاب کرتے ہوئے بھرپور حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ اُنہوں نے سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی‘ سکولوں کے سامنے ریڑھیاں ہٹانے‘ سی سی ٹی وی کیمروں سمیت ایمرجنسی مدد کے نمبرز نمایاں آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ اپسما کے ڈویژنل صدر ابرار احمد خان نے بھی تجاویز دیں۔