لاہورقلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈآج مدمقابل

February 20, 2017

پاکستان سپر لیگ میں آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ ہے ۔ دفاعی چیمپئن کے پوائنٹس کی تعداد چھ ہے تو قلندرز نے اب تک چار پوائنٹس حاصل کیے ہیں ۔

شارجہ میں آج پی ایس ایل ٹو کا 14واں مقابلہ ہونے جا رہا ہے، دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو لاہور قلندرز دبئی میںپچھاڑ چکے ہیںلیکن پوائنٹس ٹیبل پر اب بھی اسلام آباد کی پوزیشن لاہور سے بہتر ہے ۔

دونوں کے میچز کی تعداد تو پانچ ہو گئی ہے لیکن لاہور کے چار اور اسلام آباد کے چھ پوائنٹس ہیں ۔

آج کا یہ دلچسپ مقابلہ بھی رات نوبجے سے جیوسوپر پر براہ راست دکھایا جائے گا۔