مادری زبانوں کا عالمی دن ، ادبی تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب ہونگی

February 21, 2017

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) شون ادبی دیوان اور دیگر سات ادبی تنظیموں کے زیر اہتمام مادری زبانوں کا عالمی دن کمیونٹی ہال سریاب مل میں منعقد ہوگا جس کے پہلے سیشن میں سیمنار بعنوان براہوی زبان کا مستقبل اور عالمگیریت کے اثرات ،، سیمینار سے معروف دانشور و ادیب پرفیسر منظور بلوچ، ڈاکٹر تاج رئیسانی ، ڈاکٹر دین محمد بزدار ، ڈاکٹر ابابکر بلوچ اور سنگت رفیق بلوچ خطاب کریں گے بعد میں مشاعرہ اور آخری سیشن میں محفل موسیقی کا انعقاد ہوگا اس پروگرام کا نعقاد براہوی زبان کے معروف ادبی تنظیموں شون ادبی دیوان، سیوت ادبی دیوان، سخاوت ادبی کاروان، بولان ادبی دیوان ،شال ادبی کاروان، چلتن ادبی دیوان اور بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔