کراچی ایئر پورٹ پرپی آئی اے انتظامیہ اور مسافروں کا جھگڑا

February 21, 2017

کراچی ایئر پورٹ پرپی آئی اے انتظامیہ اور ایک پرواز کے مسافروں کا آپس میں جھگڑا ہوا ہے ۔

مذکورہ پرواز لاہورسے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی جس کا کراچی ایئر پورٹ بھی اسٹاپ تھا جہاں مسافروں اور عملے میں جھگڑا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں پرواز میں سوار عمرہ زائرین سے کہا گیا تھا کہ کراچی پہنچ کر احرام باندھیں، تاہم مسافروں نے الزام عائد کیا ہے کہ جہاز جب کراچی پہنچا تو مسافروں کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اس صورت حال کے بعد مسافروں نے جہاز میں شور شرابہ کیا جبکہ کچھ مسافر زبردستی جہاز سے نیچے اتر آئے ۔