لاہور ایئرپورٹ پر خواتین کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

February 21, 2017

لاہور کےعلامہ اقبال ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اے ایس ایف کے مطابق ملزم امجد ظہور ایئر پورٹ پر آنے والی خواتین کو مسلسل تنگ کر رہا تھا، ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

اےایس ایف کے مطابق ملزم سے ایئرپورٹ پر آنے کی وجہ پوچھی گئی تو کہنے لگا کہ اس نے کہیں نہیں جانا اورنہ ہی وہ کسی کو ایئرپورٹ سے لینے آیا ہے،جرم کے اعتراف پر اسے تھانہ سرور روڈ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔