امپائرنگ فیصلے پرردعمل ،ڈکویلا دو میچوں کیلئے معطل ،جرمانہ بھی عائد

February 22, 2017

میلبورن(نیوز ایجنسیز)سری لنکن بیٹسمین نروشن ڈکویلا کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 2 میچز کیلیے معطل کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میچ میں انہوں نے امپائر سیمن فرائے کی جانب سے وکٹوں کے پیچھے آؤٹ دیئے جانے کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ ان کو میچ کی 30 فیصد فیس کا جرمانہ کیا گیا اور اس کے ساتھ 2 منفی پوائنٹس بھی ان کے کھاتے میں گئے۔ آئی سی سی نے نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر آسٹریلوی وکٹ کیپر ٹم پین کوبھی 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا ہے۔