قذافی اسٹیڈیم میں رنگ و روغن سکیورٹی کیمروں کی تنصیب شروع

February 22, 2017

لاہور (نمائندہ جنگ)پی ایس فائنل کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ میلے کی تیاریاں شروع ہو گئیں ۔ اسٹیڈیم کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے۔پچز کی تیاری اور آئوٹ فیلڈ سے گھاس کی کٹائی جاری ہے۔ جبکہ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سکیورٹی کیمروں کی تنصیب بھی شروع ہو چکی ہے ۔