انٹر اکیڈمیز کرکٹ فائنل نذیر حسین ینگ فائٹرز کے نام

February 22, 2017

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) تیسرے آل کراچی فیوچر اسٹار انٹر اکیڈمیز کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں نذیر حسین ینگ فائٹر اکیڈمی نے فخرالدین بلوچ کرکٹ اکیڈمی کو شکت دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ نذیر حسین ینگ فائٹر اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 191رنزبنائے جواب میں فخرالدین بلوچ کرکٹ اکیڈمی 61کے مجموعی اسکور پر آل آئوٹ ہوگئی۔ انس نے پانچ کھلاڑیو ں کو آئوٹ کیا۔ مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی نے انعامات تقسیم کئے۔ نذیر حسین ینگ فائٹر اکیڈمی کے انس کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔