پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا،ریاض حسین پیرزادہ

February 25, 2017

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا۔

اسلام آبادمیں 13 ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ تھے۔

اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ٹیمیں آتی رہیں گی، کھیل ہوتے رہیں گے، پاکستان محفوظ ملک ہے۔

افتتاحی تقریب میں پاکستان، ایران، عراق، نیپال اور سری لنکا کی ٹیموں نے شرکت کی۔