کراچی : عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

February 26, 2017

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر ریڈیو پاکستان کی پرانی عمارت کے قریب ایک بلڈنگ میں آگ لگ گئی،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے 4 فائر ٹینڈرروانہ کیے، عمارت کی تیسری منزل میں لگنے والی آگ پر کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔

فائیر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت اسپیئرپارٹس کے گودام میں لگی تھی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔