جرمنی نیٹو کا بڑا قرض دارہے، ٹرمپ

March 20, 2017

نیویارک ( جنگ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک تازہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امریکا نے جرمنی کو تحفظ فراہم کیا تھا، اس تناظر میں جرمنی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا ایک بڑا قرض دار ہے، انہوں نے یہ ٹوئٹ بروز ہفتہ ایک ایسے وقت میں کیا ، جب ایک روز قبل ہی انہوں نے واشنگٹن میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی تھی تاہم ٹرمپ کے مطابق مرکل کے ساتھ ان کی ملاقات بہت اچھی رہی،ٹرمپ نے دہرایا ہے کہ برلن حکومت کو نیٹو کے لیے زیادہ مالی معاونت کرنی چاہیے۔