سوڈان میں پاکستانی نوجوان انجینئر اغواء

March 20, 2017

سوڈان میں کام کرنے والے پاکستانی نوجوان انجینئر کو باغی گروپ نے اغوا ءکرلیا۔بدین کا رہائشی 26 سالہ ایاز جمالی سوڈان میں اطہر نائل اسٹیٹ کالوچ ساؤتھ میں کام کرتا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق ایاز جمالی کے بڑے بھائی نے سوڈان سے اطلاع دی ہےکہ ایاز کو تین مقامی ملازمین کے ہمراہ باغیوں نے اغوا کرلیا ہے۔ مغوی انجینئر ایاز جمالی کی جان کو خطرے کے پیش نظر اہل خانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغوی کی بازیابی میں فوری طور پر کردار ادا کرے۔