تقرر ناموں کی تجدید نہ ہونے پر اردو یونیورسٹی میں اساتذہ کا کلاسوں کا بائیکاٹ

March 21, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عبدالحق کیمپس ،و فاقی اردو یونیورسٹی میںاساتذہ کی کمی اور اعانتی اساتذہ کے تقرر ناموں کی تجدید نہ ہونے کی وجہ سے کلاسز کا بائیکاٹ کیا گیا۔اساتذہ کی احتجاجی نشست سے شعبہ ابلاغ عامہ کے صدر ڈاکٹر اوج کمال، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے صدر ڈاکٹر وسیم الدین،شعبہ سماجی بہبود کی صدراور سابق ڈین پروفیسر ناہید ابرار، شعبہ اردو کی صدر ڈاکٹر نیلوفر ، یونیورسٹی سینیٹ میں اساتذہ کے نمائند ہ ڈاکٹر افتخار طاہری نے خطاب کیا۔ اساتذہ رہنماوں نے اپنے خطاب میں عبدالحق کیمپس میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے پیش آنے والے مسائل پر روشنی ڈالی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اعانتی اساتذہ کے تقرر ناموں کی تجدید فوری طور پر کی جائے۔اساتذہ نے جامعہ میں قائم تین رکنی نگران کمیٹی کی کارکردگی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کمیٹی کے اراکین انتظامیہ کا حصہ بن چکے ہیں ۔