ریفرنڈم مہم پر ترکی اور یورپ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

March 21, 2017

برلن/انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی ممالک اور ترکی کے درمیان کشیدگی میںروز بروز اضافہ ہورہا ے اور اسی تناظر میں جرمن وزیر خارجہ زیگمارگا بریئل نے کہا ہے کہ اگر انقرہ حکومت نے جرمنی میں قوانین کا احترام نہ کیا تو برلن حکومت ملک میں ترک سیاسی رہنمائوں کی عوامی اجتماعات میں شرکت پر پابندی لگا سکتی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ جو ایسا کرتے ہوئے لکیر عبور کر جاتے ہیں یہ نہ سمجھیں کہ ہم انہیں اپنے ہاں اپنے سیاسی نظریات کی ترویج کی اجازت دے دیں گے۔ قبل ازیں چند ترک وزرا کو آسٹریا میں بھی سیاسی اجتماعات سے خطاب کی اجازت نہیں ملی تھی اور ہالینڈ نے تو ترک وزیر خارجہ کو آنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کردیاتھا۔