گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے، ڈاکٹر مسفر حسن

March 21, 2017

برنلے(پ ر) جموںکشمیر لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر اور مرکزی چیف آرگنائزر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا حصہ ہیں، ان علاقہ جات کی حیثیت میں کسی قسم کی تبدیلی سے نہ صرف جموںکشمیر کے عوام کا حق خود ارادیت کا کیس کمزور ہوگا بلکہ کشمیر میںجاری تحریک کو بھی شدید خطرات لاحق ہونگے اور بھارت کو کشمیر پر اپنا کیس مضبوط کرنے کا موقع ملے گا۔ ڈاکٹر مسفر نے کہا کہ محمد علی جناح نے 1947میںگلگت بلتستان کو پاکستان میں صرف اس بنا پر شامل نہیںکیا تھا کہ یہ علاقہ جات ریاست جموںوکشمیر کا حصہ تھے اور اس کا فیصلہ پوری ریاست کے ساتھ ہونا تھا انہوں نے کہا کہ آج اس قسم کی افواہیں پھیلا کر جہاں ریاست کے عوام کے اندر بے چینی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے وہیں ایسی افواہوں سے تحریک آزادی کو کمزور کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر لبریشن لیگ ایسی ہر کوشش کی بھرپور مخالفت کرے گی جس سے ریاست جموںکشمیر کی وحدت پر آنچ آئی ہو انہوںنے کہا کہ لبریشن لیگ برطانیہ دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر اس معاملے پر جلد مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔