امتحانات میں نقل کو برداشت نہیں کیا جائے گا، جام مہتاب

March 22, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیرِ تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر نے کہا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں نقل کو برداشت نہیں کیا جائے گا،آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کے اشتراک سے سیمینار سے خطاب کررہے تھے سیمینار سےچیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ڈاکٹر سعید الدّین ، چیئرمین اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی پروفیسر انعام احمد ، ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر ناصر انصار، ڈاکٹر منسوب صدیقی، رفیعہ ملاح،اخلاق احمد، حامد کریم، محمد سلیم اعوان اور پروفیسر نسیم حیدرنے بھی خطاب کیا۔