کراچی، مردم شماری ٹیم کا تعاقب کرنیوالا شخص گرفتار

March 22, 2017

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے مردم شماری ٹیم کا تعاقب کرنے والے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی گلبرگ بشیر بروہی نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک این مہدی حسن پارک میں چھاپا مار کر ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم کی شناخت 27 سالہ دانش کے نام سے ہوئی ہے، ملزم گزشتہ کئی روز سے مردم شماری کی ٹیم کا پیچھا کر رہا تھا اور تصاویر اور ویڈیو بنا رہا تھا۔

ملزم کے قبضے سے مذہبی لٹریچر اور ایک نوٹ بک برآمد ہوئی ہے جس میں ہندی زبان میں تحریر درج ہے، پولیس حکام کے مطابق ہندی تحریر کا ماہر زبان سے ترجمہ کرایا جائے گا۔