کرکٹر محمد عامر کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا، ذرائع

March 23, 2017

قومی کرکٹر اور فاسٹ بولر محمد عامرکو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پرروک کر پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امیگریشن حکام نے محمد عامر سے پوچھ گچھ کی ہے۔ محمد عامر کے ساتھ ان کی بیگم بھی موجود تھیں۔

امیگریشن حکام نے تقریبا آدھے گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد محمد عامر کو چھوڑ دیا، تاہم محمد عامر نے ایسے کسی بھی واقعے کی تردید کر دی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے ہیتھرو ایئرپورٹ پر نہیں روکا گیا اور ایئرپورٹ پر روکے جانے کی خبریں جھوٹی ہیں۔